Print this page

ضمنی انتخاب حلقہ پی بی 26کوئٹہ، آزاد امیدوار انجینئر ہادی عسکری ، ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار آغا رضا کے حق میں دستبردار

29 دسمبر 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) حلقہ پی بی 26کوئٹہ 3ضمنی انتخاب کے لئے نامزد آزاد امیدوار انجینئر ہادی عسکری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار سابق وزیر قانون آغا رضا کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 26کوئٹہ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والےآزاد امیدوار انجینئر ہادی عسکری نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار آغا رضا کو اپنے گھر دعوت دی جس میں انہوں نے آغا رضا کے حق میں انتخابی مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیاہے ،اس موقع پر انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر موجود اکابرین ، معززین ، سپوٹرز اور ووٹرز سے گذارش کی کہ 31دسمبر کو ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار آغا رضا کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جن کا انتخابی نشان خیمہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree