Print this page

بلوچستان میں نوجوانوں کے استحصال کے خلاف سیاسی میدان میں اترے ہیں، امیدوار پی بی 12حسن ظفرشمسی

22 جون 2018

وحدت نیوز (نصیرآباد)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید ظفرعباس شمسی اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی بی 12تمبو کے نامزد نوجوان امیدوار حسن ظفر شمسی نے سینکڑوں کارکنوں اور ہمدردوں کےہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سابق منتخب عوامی نمائندوں نے عوام کو مایوسی اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں دیا، ہزاروں معصوم بچے اب بھی تعلیم سے محروم ہیں اب تو زرعی پانی اور پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے، غریب عوام کو دھوکہ اور کھوکھلے نعروں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔

 نوجوان امیدوار حسن ظفر شمسی نے کہا کہ نوجوانوں کی مایوسی کو دیکھ کر انتخابات میں حصہ لیا ہے آج بھی نصیرآباد میں ہزاروں نوجوان بےروزگار ہیں سابقہ منتخب عوامی نمائندوں کے دعوے صرف اخبارات تک محدود تھے جیتنے کے بعد کوئٹہ یا اسلام آباد چلے گئے اب ووٹ لینے کےلیئے پہنچ گئے اب عوام نے انکو مسترد کردیا ہے۔

 انہوں نے مزیدکہا آج بھی تمبو میں درجنوں بند تعلیمی ادارے بند ہیں ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اپنی ترقی کی کہانی خودبیان کرریےہیں انہوں کہا کہ کسی کے حق میں دستبردار نہیں ہونگے آخری دم تک غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑونگا انشاءاللہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے جیت کر بنیادی سہولیات تعلیم اور روزگار عام کرینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree