Print this page

بلوچستان صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی آغا رضا سے ملاقات

21 نومبر 2013

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے گذشتہ روزمجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضارضوی سے ملاقات کی۔علمدار روڈ کوئٹہ میں آغا رضا کی رہائش گا ہ پر ہو نے والی اس ملاقات میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے آغا سید محمد رضا کی مرحومہ خالہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعاکی۔ رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے صوبائی وزیر داخلہ کا فاتحہ خوانی کیلئے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بھی مختصر گفتگو کی گئی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree