Print this page

تکفیری دہشت گرد امن عالم کے لئے خطرہ بن چکے ہیں،علامہ مقصودڈومکی

08 فروری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم جلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال ، تنظیمی معاملات اور سانحہ چھلگری سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ پی آئی اے کی جان بحق ملازمین کے قتل کی جوڈیشل انکوئری کرائی جائے جبکہ حکومت پی آئی اے ملازمین کے مسائل طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کرے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد ایک مرتبہ پھر مخالفین پر گولیاں چلا کر آمرانہ طرز عمل کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات اور شفافیت لانے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ضلع کچھری کے باہر بم دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید دکھ پہنچاہے، دھشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے۔ دھشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی آپریشن کی جائے،تحریک طالبان خراسان گروپ سمیت تمام دھشت گرد گروہوں کا خاتمہ ضروری ہے، دھشت گردوں کے اندرونی اور بیرونی سہولت کاروں کا خاتمہ کئے بغیر دھشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں،تکفیری دھشت گرد امن عالم کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس اتوار ۲۱ فروری کوشام پانچ بجے ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگا، جبکہ سانحہ چھلگری کے شہداء کی یاد میں۲۰ اور ۲۱ فروری کو منعقدہونے والے احتجاج میں صوبے بھر سے کارکن اور رہنما بھر پور طریقے سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مختلف اضلاع کے تنظیمی دورہ جات اور اضلاع کی مشاورت سے ضلعی شوریٰ کے ا جلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree