وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویشن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جماعت پر امن اور ترقی پسند جماعت ہے خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ہم ترقی کے خواہاں ہیں، سیاسی مخالفین ہمارے ہمارے عزائم پست کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکریٹری روابط اور کونسلر کربلائی رجب علی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہوکر وارڈ نمبر12سے کونسلرمنتخب ہوئے تھے ، انتخابات کے چند مہینے بعد ان پر دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا اور بات عدالت میں پیش کی گئی تھی، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج نے کربلائی رجب علی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کربلائی رجب علی نے کہا کہ قوم اس بات سے آگاہ ہے کہ ہم نے آج تک ان کیلئے کتنا کام کیا ہے ، افواہیں ان جماعتوں کیلئے ہتھیار ہیں جو اور کسی کام کے قابل نہیں ہوتی ہیں اور اسی ہتھیار کو ہمارے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے،تیراماہ کی قانونی جنگ کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ ایم ڈبلیوایم کی فتح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ عوام کی خدمت ہمارا فرض ہے اور ہمارے راستوں کے چھوٹی موٹی رکاؤٹیں ہمیں ہمارے فرائض سے دور نہیں رکھ سکتی۔ ہماری حوصلہ شکنی کی ناکام کوشش ہمارے سیاسی مخالفین کی کم ظرفی کا نتیجہ ہے اور وہ جھوٹے پروپیگینڈوں سے ہمارا نام خراب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے کونسلرز کربلائی عباس علی اور سید مہدی نے مقدمے میں کامیابی پر کربلائی رجب علی کو مبارک باد پیش کیا اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں کہی جماعت کے نمائندگی کا موقع ملا ہے لوگوں نے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور ہمیشہ ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ایم پی اے آغا رضا صاحب کے ترقیاتی منصوبوں اور خدمت نے ہمارے سیاسی مخالفین کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے اور وہ اس بات کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ کسی طور ہماری جماعت کی بدنامی کی کوئی وجہ تلاش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ ہم نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور ظلم کے خلاف ہر میدان میں آواز بلند کی ہے۔عوام کی خدمت اور قوم کی تربیت میں ہماری جماعت ایک مثبت کردار ادا کررہی ہے اور ہماری کوششوں سے مستقبل میں ملک کو باہنر اور تربیت یافتہ قوم ملے گی۔تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ افراد جو قوم کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرے گے اور اس طرح کے دیگر افراد ملک و قوم کیلئے کسی سرمائے سے کم نہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہماری جماعت وطن عزیز پاکستان کے مفادات پر کام کرے والی اور عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والی جماعت ہے اور ہمارے تمام اراکین جماعت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں اور آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں۔