Print this page

حکمران نیشنل ایکشن پلان کو مس یوز کرنے سے اجتناب کریں، علامہ مقصودڈومکی

29 دسمبر 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری اورمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ملک سے دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ ہے حکمران انہیں مس یوز کر نے سے اجتناب کریں۔ اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا پوری دنیا کو پتا ہے ، جس سے فقط نواز لیگ کے ارباب اقتدار ہی نا واقف ہیں ۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل در آمد نہیں ہو رہا جس کے باعث دہشتگردی، انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے موقع پر تمام مسلمانوں کو اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اتحاد اور اتفاق کے ذریعے تفرقہ پر مبنی سامراجی سازش ناکام بنا دیں گے۔ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسرائیل اور امریکہ اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ کرائے کے قاتل اسرائیل کے تحفظ اور گریٹر اسرائیل کے قیام کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں، جنہوں پاکستان سے نائیجریا تک امت مسلمہ کو لہو میں نہلا دیا ہے۔ مگر ان دین کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے پاس قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پاکستان میں داعش کے حامی اور سہولت کار موجود ہیں جن سے نواز حکومت جان بوجھ کر تغافل کر رہی ہے۔ اربوں ڈالر خرچ کرکے جن عناصر نے داعش کو بنایا ان سے داعش کے خلاف اقدام کی توقع رکھنا دیوانے کا خواب ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree