Print this page

درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ایم ڈبلیوایم شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گی،علامہ ولایت جعفری

25 فروری 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ قوم کو ایک صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے درخت لگانا ایک عبادت ہے۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور بیماریوں کو ختم کرنے میں درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس نیک مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری ایک پودا لگا کر اس نیک مقصد کے لیے کوشش کریں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق جو شخص ایک درخت لگائے گا اس کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ جبکہ ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے درخت لگانا ایک بہترین عمل ہے۔ ماحول کے بیمار کرنے والے اثرات کو زائل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے جو ہمارے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔اس لیے شہری اس نیک مقصد کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔ شجر کاری کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے کے فروغ کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ درخت لگانے کے ساتھ انکی حفاظت اور نگہداشت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں ، مراکز صحت اور دیگر اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔مجلس وحدت مسلمین شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree