Print this page

سانحہ چارسدہ کے مجرمان کی طرح ہر مجرم کواسی تیزرفتاری سے پکڑاجا تا توہزاروں گھر نااجڑتے،علامہ مقصودڈومکی

26 جنوری 2016

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ چار سدہ باچا خان یونیوورسٹی میں ملوث دھشت گردوں کی فوری گرفتاری قابل تحسین اقدام ہے، اگرملک میں ہونے والے ہر سانحے کے بعد اسی تیز رفتاری سے دھشت گردوں کا تعاقب کیا جاتا تو آج یہ ملک دھشت گردی کی آگ میں نہ جل رہا ہوتا۔ پاک فوج ملک کا مقتدر ادارہ ہے جسے دھشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ آج کئی سال گذر جانے کے باوجود کوئٹہ کے مظلوم شہداء کے وارث ملک کے آئینی اداروں سے انصاف کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔چھلگری، جیکب آباد اور شکارپور سمیت ملک کے طول وعرض میں بہنے والے خون ناحق کا حساب کون دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کامطالبہ ہے کہ ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا جائے۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان میں غیر سنجیدہ ہے، اس لئے کالعدم دھشت گرد تنظیمیں آج بھی ملک بھر میں نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں داعش کا سرپرست آج بھی آزاد ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ ان کے وکیل صفائی نظر آتے ہیں۔ دھشت گردوں کے خلاف منافقانہ رویہ دھشت گردی کے خاتمہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نائیجریا کے ممتاز انقلابی رہنماء شیخ محمد ابراہیم زکزاکی عالم اسلام کے عظیم رہنماہیں۔ جن سے دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی عقیدت ہے ،نائیجریا کی اسرائیل نواز حکومت کی جانب سے ان کی بلاجواز گرفتاری پر ہمیں تشویش ہے لہذا انہیں جلد رہا کیا جائے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree