Print this page

پاکستان کیلئے دوست اور پڑوسی میں فرق باعث نقصان ثابت ہوگا، عباس علی

11 اپریل 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ خطے میں چھائے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکمرانوں اور سیاستدانوں کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہوگا۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری بقاء ہے موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے یہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے آج وطن عزیز پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہے ، جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور ملک میں مایوسی اور بے چینی کی فضا بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں ملک کے ہر شہری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ و نسل عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں۔ علاقے کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ہے، عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کے قائل نہیں ہیں۔غربت پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عوام معاشرتی برائیوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کر کے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے، تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree