Print this page

گلگت بلتستان کے انتخابات سے قبل ایک غیر جانبدار حکومت قائم کی جائے، سید ہاشم موسوی

29 اپریل 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن مرکزی شوریٰ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات سے قبل ایک غیر جانبدارانگران حکومت قائم کی جائے تاکہ وہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائیں لیکن اس کے بر عکس مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی من پسند افراد کو نگران سیٹ اپ میں رکھ کر انتخابات سے قبل ہی جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، گلگت بلتستان کی عوام با شعور ہیں وہ اپنے ووٹ کے زریعے سے ن لیگ کی حکومت کے دھاندلی کے زریعے انتخابات میں کامیابی کو ناکامی میں بدل دیں گے یہاں نواز شریف کا گلگت بلتستان میں یہ پہلا دورہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی گلگت کا دورہ کر چکے ہیں اور بلند و بانگ دعوے کئے ہیں اور متعدد بار گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کی باتیں بھی کر چکے ہیں گلگت کے دورے کے موقع پر وزیر اعظم کے اعلان تعلق ہے تو ان کے بہت سے اعلانات تو ایسے ہیں جن پر سابقہ حکومتوں میں کام ہوا ہے اس طرح کے اعلانات نواز حکومت کی ذہنیت کی عکاس کرتا ہے جیسا کہ انہوں نے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیا ہے ، اس ڈیم پر تقریباً دس سالوں سے کام جاری ہے، عطا آباد جھیل منصوبے پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور اسی طرح رائے کوٹ پل پر سڑک کی تعمیر بھی مکمل ہونے والی ہے یہ سارے کام تو سابقہ حکومتوں میں ہو چکے ہیں اور نواز شریف اس کا کریڈٹ لینا چاہتا ہے، گلگت بلتستان میں چھوٹے سطح سے لی کر چیف سیکرٹری تک کا تبادلہ کیا جا رہا ہے

 

گلگت بلتستان میں چیف سیکرٹری نواز حکومت کی ، گورنر نواز لیگ کی۔ نگران حکومت نواز لیگ کی ہے اور حد تو یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر بھی نواز لیگ کا رہنماء ہے۔ ایسے میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہی نہیں ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے محروم عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی اور عوامی طاقت سے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور کامیابی ہمکنار ہو گی گلگت بلتستان کی عوام باشعور ہو چکی ہے اور جانتی ہے کہ کونسی جماعت گلگت بلتستان کے امنگوں کی ترجمانی کرسکتا ہے ۔ وزیراعظم کا دورہ گلگت حقوق سے محروم عوامی امنگوں کا ترجمان بننے کی بجائے مایوسی کا سبب بنا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree