Print this page

وفاق میں نواز لیگ کی سیاسی بساط لپٹتے ہی جی بی حکومت کواپناا قتدار خطرے میں دکھائی دے رہاہے،علامہ نیئرعباس

02 جون 2018

وحدت نیوز (گلگت ) اقتدار کے چھن جانے کے خوف سے لیگی حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔لیگی حکومت کے وزراء اور مشیر دھمکیوں، الزام تراشیوں کے ذریعے علاقائیت اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔دھونس دھمکیوں، الزام تراشیوں اورکردار کشی کے ذریعے عوامی آواز کو دباناشیطان صفت حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازلیگ آمریت کی پیداوار جماعت ہے اور نواز لیگ کے بانی ضیاء الحق نے پاکستان میں فرقہ واریت اور علاقائی تعصب کو فروغ دیکر پورے پاکستان کو بدامنی سے دوچار کردیااور ان کے بوئے ہوئے بیج آج تناور درخت بن چکے ہیں۔وفاق میں نواز لیگ کی بساط لپٹتے ہی صوبائی حکومت کواپنا اقتدار خطرے میں نظر آرہا ہے اور ان کے وزیر ومشیر ہواس باختہ ہوکر بابصیرت قیادت کے خلاف صف آرا ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نجاست اور غلاظت کے پروردہ لوگ سید علی رضوی کے کردار پر انگلی اٹھارہے ہیں لیکن اب جی بی کے عوام بیدار اور آگاہ ہیں وہ مفاد پرست ٹولے کی سیاست کو خوب سمجھ رہے ہیں اور کسی بھی سازش کو ناکام بنائینگے۔وزیر اعلیٰ اپنے وزیروں اور مشیروں کو لگام دیں جو بے بنیاد الزام تراشیوں اور دھمکیوں سے عوام میں اشتعال پیداکرکے علاقے کو بد امن کرنا چاہتے ہیں۔ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عوامی سیلاب ہرخشک و تر کو بہالیجانے پر قادر ہوتا ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree