Print this page

اپوزیشن اراکین کے ترقیاتی فنڈز روکنے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کی باتیں بد ترین آمرانہ سوچ کی عکاس ہیں،الیاس صدیقی

22 جون 2018

وحدت نیوز (گلگت)  اپوزیشن ممبران کے ترقیاتی فنڈز بند کرنے اور سٹینڈنگ کمیٹیوں سے ہٹانے کی باتیں بد ترین آمرانہ سوچ کی عکاس ہے۔ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔جمہوریت کے دعویدار حکومت کے منہ سے جمہوریت کے شایان شان نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپوزیشن ممبران کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی آمرانہ سوچ انتہائی افسوسناک ہے۔کسی بھی حکومت کیلئے اپوزیشن ممبران کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانا خود اس حکومت کیلئے نیک شگوں ثابت نہیں ہوگا اور اس طرح کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کو زیر کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی حکومت سے اختلاف ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ قوت برداشت پیدا کرے نہ کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آئے جس سے علاقے میں انارکی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا المیہ یہی ہے کہ یہاں منتخب نمائندوں کو پس پشت ڈالا گیا ہے اور عطائی ممبران نے حکومتی مشینری سنبھالی ہوئی ہے جنہوں حکومت اور عوام کے درمیان خلا پیدا کردیا ہے اور عوام مجبوراً سڑکوں پر اپنے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کررہے ہیں جو کہ کسی بھی طرح سے نیک شگوں نہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree