Print this page

ڈاکٹر علی گوھر کے انتقال سے جی بی کی عوام ایسی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جو قوم کا حقیقی درد رکھتی تھی،صوبائی وزیر کاظم میثم

26 دسمبر 2020

وحدت نیوز(نگر) صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم کی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ڈاکٹر علی گوھر مرحوم کے سانحہ ارتحال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے انکے رہائش گاہ آمد۔اس موقع پر مرحوم کے فرزندان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور انکی بلندی درجاتِ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے کہا کہ جی بی کے لیے ڈاکٹر علی گوہر کی سماجی و مذہبی خدمات قابلِ داد ہیں۔ ان کے انتقال سے جی بی کی عوام ایسی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں جو قوم کا حقیقی درد رکھتی تھی۔ ان کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ڈاکٹر علی گوھر کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعاگو ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree