Print this page

انٹر ریجنل شاہراہ شغرتھنگ-استور جیسے عظیم منصوبے کے آغاز پر ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت اور وزیر اعلیٰ جی بی خالد خورشید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،علامہ علی شیر انصاری

14 دسمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ علی شیر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انٹر ریجنل شاہراہ شغرتھنگ-استور کے اس عظیم پروجیکٹ کو نہایت سرعت اور کامیابی کے ساتھ ابتدائی مراحل سے گزار کر عملی مرحلے تک لانے اور اس کا سنگ بنیاد رکھنے پر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اعلیٰ قیادت، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا سید علی رضوی صاحب، رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان وزیر زراعت گلگت بلتستان و رکن صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان جناب میثم کاظم اور محترم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب محمد خالد خورشید خان کا از تہہ دل شکرگزار ہوں۔یہ پروجیکٹ پورے گلگت بلتستان، خاص کر علاقہ شغرتھنگ کی تقدیر بدلنے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔اس سے خطے میں سیاحت کا فروغ اور خطے کی ترقی کا شاندار دور شروع ہوجائے گا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree