وزیراعظم کی سکردو آمد کا خیرمقدم، پرتپاک عوامی استقبال ہوگا، آغا علی رضوی

11 دسمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو) وزیراعظم کی سکردو آمد کا خیرمقدم، پرتپاک عوامی استقبال ہوگا ، میڈیاکو جاری اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کی سکردو آمد کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتے ہیں اور ان کی آمد پر عوام کا پرتپاک استقبال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے تین سو پچھتر ارب کے پکیج کی عمل در آمد کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی مسئولین کی شبانہ روز محنت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو بلتستان میں عوام ویلکم کریں گے اور تاریخی اجتماع ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے سکردو ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل قرار دینے پر یہاں کے عوام انکےشکرگزار ہیں۔ انکی آمد کے گلگت بلتستان کی ترقی و تعمیر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور امید ہے کہ بلتستان کے دیرینا مسائل کے حل کے لیے اہم اعلانات بھی کریں گے بلخصوص شاتونگ نالہ منصوبہ، شغرتھنگ غواڑی منصوبہ، میڈیکل کالج سمیت دیگر پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں تیزی لائیں گے اور بلتستان ریجن کی نئی ضروریات بلخصوص انجینئرنگ کالج ویمن یونیوسٹی کے قیام سکردو روڈ کی تینوں اضلاع تک توسیع  کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام وزیراعظم پاکستان کے سیاحت دوست پالیسیوں کے نتیجے میں جو سیاحتی مواقع میں اضافہ ہوا ہے اس پر بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کا ہر باسی اپنے سیاسی اختلاف کو بلائے طاق رکھ کر خطے کی تعمیر و ترقی کے موقع پر مثبت کردار ادا کرے۔ ہم سب کی سیاست اور سیاسی جدوجہد عوامی مسائل کے حل کے لیے ہونا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree