Print this page

علامہ راجہ ناصرعباس کے وارنٹ گرفتاری حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے،آغا علی رضوی

25 فروری 2025

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں۔ یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند رہنما ہیں، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں۔ ان کی شجاعت اور جرات مندانہ مؤقف کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے متزلزل نہیں کر سکتے۔

اگر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو گرفتار کیا گیا تو سخت ردعمل دیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پاکستان کے کروڑوں محب وطن محروموں اور مظلوموں کی آواز اور امید ہیں، انہیں گرفتار کیا گیا تو پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree