وحدت نیوز (سکردو) شہید ومقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ودیگر شہدائے القدس کی لبنان میں تدفین اور نماز جنازہ کے موقع پر سکردو میں ایک عوامی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ہزاروں عاشقان شہید نے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی، یہ شہید سید مقاومت کی یاد میں پاکستانن کا سب بڑا عوامی اجتماع تھا ۔
اس عوامی اجتماع کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغاباقر حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم،سید مظاہر الحسینی، شیخ جواد حافظی، شیخ رضا بہشتی،علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی ودیگر نے کہاہے کہ شہید مقاومت شہید حسن نصراللہ، شہید سید ہاشم سفی الدین ودیگر شہدائے مقاومت اسلامی نے اپنی جانوں کوقربان کر کے ثابت کرتے کہ محمد واآل محمد کے ماننے والے ظالم کے ماننے والے ظالم کے سامنے جھکنے سے شہادت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ظالم، جابر طاقتوں کے سامنے جھکنے سے بہتر ہے کہ امام حسین ؑ کی طرح شہیدہو جاوں آج ہمیں چاہئے کہ ہم ان شہداء کو سمجھیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ کیوں پیش کیا جو ہمیشہ زندہ رہنا چاہتے ہیں وہ اپنی جانیں قربان کرکے زندہ رہ جاتے ہیں باقی جو زلت وخواری کے ساتھ زندہ رہتاہے ان کا نام نشان مٹ جاتا ہے ان کے اپنے انہیں یاد نہیں رکھتے شہید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء القدس سے دشمن ان کی شہادت کے بعد جتنا خوف زدہ ہوئے جتنا ان کی زندگی میں خوف نہیں کھایا تھا ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارے اور ہونے والے زیادتیوں پر خاموش نہیں رہیں گے سیاچن سے لے کر دیامر تک کے ایک ایک انچ زمینوں کا ہم حفاظت کریں گے کسی کو عوام پر ظلم ڈھانے کی اجازت نہیں دیں گے ظالم کے سامنے ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجائیں گے۔
اس موقع پر مختلف ایریاز سے لوگ ریلیوں کی شکل میں جلسے میں پہنچے سب سے بڑی ریلی علامہ شیخ اعجازحسین بہشتی کی قیادت میں کچورا سے برآمد ہوئی ،سینکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں کی تعداد میں ریلی میں شریک ہوئے، ریلی میں شرکاء ہاتھوں میں شہید حسن نصراللہ ودیگر شہداء کی تصاویر بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امریکہ ، اسرائیل اور دیگر صہیونی طاقتوں کے خلاف نعرے درج تھے یادگار شہداء لبیک یاحسین ؑ ، لبیک خامنہ، لبیک یانصراللہ کے نعروں سے گونج اٹھے۔