Print this page

الیکشن میں اگردھاندلی ہوئی تو ن لیگ کے لئے پورے ملک میں مشکلات پیدا ہونگی، علامہ آغا علی رضوی

29 مئی 2015

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیورعوام کبھی بھی کسی ظالم و جابر کو ووٹ نہیںدے گی، اس خطہ کے حقوق کی جنگ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ 5 کھرمنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالم کی مخالفت میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور انشاء اللہ مظلوم کی حمایت کے اس سفر کو ہمیشہ جاری رکھیں گے، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ظالم کے خلاف تحریک میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور انشاء اللہ عوام کبھی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ علامہ علی رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی جماعتوں نے ہمیشہ اس خطے کے مظلوم عوام کا استحصال کیا اور ہمیشہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیتے رہے،اب الحمداللہ یہاں کے عوام بیدار ہیں،اور کسی ظالم کو اس جنت نظیر خطے سے زیادتی کی اجازت نہیں دینگے،علامہ سید علی رضوی نے الیکشن میں دھاندلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں دھاندلی اگر ہوئی تو ن لیگ کے لئے پورے ملک میں مشکلات پیدا ہونگے اور یہ پر امن خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا،شگر میں دھاندلی کی تیاریاں ن لیگ کی مکمل ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسے کسی غلطی سے حکمران اجتناب کریں جس سے علاقے اور خطے کو نقصان ہو،عوامی رائے پر قدغن کو کوئی بھی ذی شعور برادشت نہیں کریگا،آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو انتظامیہ نے ہر ضابطہ اخلاق سے مثتثیٰ قرار دیا ہے،ائر پورٹ کے احاطے میں ن لیگی کارکنوں کو کھلے عام شور غوغا کی اجازت دے کر ضابظہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہے دوسری طرف بلا جواز ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ہم آئین و قانون کے بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم اس دوہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree