Print this page

اہلیان گلگت بلتستان کے ساتھ وفاقی جماعتوں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک شرمناک ہے، علامہ اعجاز بہشتی

13 مئی 2015
اہلیان گلگت بلتستان کے ساتھ وفاقی جماعتوں کا سوتیلی ماں جیسا سلوک شرمناک ہے، علامہ اعجاز بہشتی

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مر کزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں کو پنجاب اور سندھ کے سواکوئی صوبہ نظر نہیں آتا اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ بھی حکمرانوں کا سوتیلی ماں جیسے سلوک انتہا ئی شر مناک ہے ‘گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ 67 سالوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘پیپلزپارٹی نے بھی وہاں کے عوام کو خودمختاری دینے کے نام پر صرف سیاسی دکانداری چمکائی ہے ۔گلگت بلتستان یوتھ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی علامہ اعجاز بہشتی نے کہنا تھا کہ ہم نے گلگت بلتستان میں سیاسی میدان میں آنیکا فیصلہ اقتدار نہیں بلکہ وہاں کے عوام کو انکے حقوق دینے کیلئے آئے ہیں اورہم قوم سے وعدہ کر تے ہیں کہ انکو کسی صورت مایوس نہیں کر ینگے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے عوام اب (ن) لیگ یا پیپلزپارٹی کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے مقدر اور سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سیاسی ہدف علاقے کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے سربراہ نے حکمران جماعت کو پیشکش کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیں مجلس وحدت مسلمین الیکشن سے دستبردار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونے چاہیے فیصلہ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کے حق میں ہی آئیگا مگر حکمران جماعت اور ان کے کارندے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے ساتھ الیکشن مہم چلانے میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کی خاموشی مضحکہ خیز اور لمحہ فکریہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree