Print this page

ایم ڈبلیوایم قائدین کی کئی ماہ سے گلگت بلتستان میں موجودگی ان کی خطے سے محبت کی واضح مثال ہے، کاچوامتیاز حیدر

26 مئی 2015

وحدت نیوز(سکردو)حلقہ 2 سکر دو کے عوام سے ہونیوالی زیادتیوں کا گذشتہ دور کے نمائندوں کو حساب دینا ہوگا،مجلس وحدت مسلمین عوامی جماعت ہے ہم عوامی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کر عوام کوحلقے کے عوام کو گمراہ کرنے والے احتساب کے لئے تیار رہیں،عوام کسم پرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور سابقہ نمائندوں نے ا پنے اثاثے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا آج وہ کس کارکردگی پر عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار حلقہ 2 سکردو کاچو امتیاز حیدر خان نے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کو تجارت سمجھ کر نہیں عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ،ہم سے غلطیاں تو سرزد ہو سکتی ہے لیکن عوام سے یہ وعدہ ہے کہ ہم خیانت نہیں کرینگے،ہمارے قائدین کا عمل سب پر واضح ہیں،مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے قائدیں مسلسل عوام کے درمیان موجود ہیں،پر فضا اور سیاحتی مقامات پر دو دن کے لئے یا الیکشن کے قریب سیر و تفریح کے لئے آنے والے جماعتوں کے لیڈران عوام کو لولی پوپ کے سوا کچھ نہیں دینگے،انشااللہ عوام 8 جون کو مجلس وحدت مسلمین کو گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت میں کامیاب کرکے ثابت کرے گی کہ عوامی حقوق کے ترجمان جماعت مجلس وحدت مسلمین ہی ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree