Print this page

ایم ڈبلیوایم کی جی بی الیکشن میں شرکت کاہدف فقط غصب شدہ حقوق کا حصول ہے،مولانا احمد اقبال رضوی

05 جون 2015

وحدت نیوز(گلگت)مرکزی سیکرٹری تربیت مولانا سید احمد اقبال رضوی نےگلگت ،بلتستان میں نومل گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قیام کا مقصد ملک میں مختلف طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینا اور ملت کے حقوق کا دفاع کرنا ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت ،بلتستان کی محروم اور مومن عوام جو اُ س وقت کے حکمرانوں سے بغاوت کر کے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے ملحق ہوئی ،آج تک اپنے آئینی حقوق سے محروم ہے ،مجلس وحدت مسلمین کا گلگت بلتستان الیکشن میں حصہ لینا حصول اقتدار کے لئے نہیں بلکہ وہاں کی مظلوم اور محروم عوام کو ان کے آئینی حقوق دلوانے کے لئے ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ امید ہے گلگت بلتستان کی محب وطن عوام اس الیکشن میں سرخرو ہوں گے اور نااہل سیاستدانوں کو ٹھکرا کر میرٹ پرآنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں گے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree