ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عادلانہ نظام کا قیام ہے،ڈاکٹر علامہ سید شفقت شیرازی

05 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سربراہ امورخارجہ نے گلگت بلتستان الیکشن کے دوران حلقہ نمبر 3 میں جشن امام مہدی عجل اللہ فرجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے تمام انبیاء کرام کو عدل کے قیام اور ظلم کے خاتمہ کے لئے بھیجا لیکن سب انبیاء کا یہ خواب ظہور حجت خدا کے بعد پورا ہوگا۔  مہدویت ظالم و جابر اور کرپٹ نظاموں سے ٹکرا جانے کا نام ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موجودہ حکومت سے اختلاف ہی یہی ہے کہ وہ ظلم کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کے قاتلوں اور ظالموں کی سرپرستی کرتے ہیں۔

ہم عادلانہ نظام کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ حکومت وقت کے ہاتھ معصوم عوام کے خون سے رنگین ہیں ۔ قائد وحدت نے اتمام حجت کرتے ہوئے ن لیگ کو پیشکش کی تھی کہ اس خطے کی عوام کو آئینی حقوق دے دیں تو ہم الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے۔ کیونکہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نواز حکومت نے یہ آفر ٹھکرا کر اس خطے سے عدم دلچسبی یا دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے ۔ اب پھر کس منہ سے  اس عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں۔ عوام اب انہیں پہچان چکی ہے اور 8جون کو انشاء اللہ انہیں وہ جواب ملے گا کہ ان کے ہوشش ٹھکانے آجائیں گے ۔ الیکشن کے نتائج جو بھی ہوں ایم ڈبلیو ایم کل بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی تھی اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree