اسکردو، ایم ڈبلیوایم کی تاریخی انتخابی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت، مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں

05 جون 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن حلقہ ایک اور حلقہ دو کے امیدواروں کی کمپئین کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی بعنوان استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کی اعلٰی قیادت کے علاوہ وائس آف شہداء پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سربراہ علامہ مختار امامی، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ کے سربراہ وحید کاظمی بھی شریک تھے۔ ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی کے حکم سے صبح نو بجے ہوا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار شریک تھے۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پرجوش شرکاء ایم ڈبلیو ایم، راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ آغا علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگا کر رہے تھے۔ شرکائے ریلی کے نعروں سے اسکردو کی فضا گونجتی رہی۔ ریلی بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑئی ریلی تھی۔ ریلی جہاں جہاں سے گزرتی بچے، بوڑھے اور خواتین استقبال کرتے رہے اور مختلف مقامات پر ریلی میں موجود مہمانوں اور قیادتوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔

ریلی صبح نو بجے کچورا سے شروع ہوئی، امامیہ چوک اسکردو، علی چوک، پریشان چوک، الڈینگ، نیا بازار سے ہوتی ہوئی جب یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی تو وائس آف شہدائے پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان کی عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے اس پر آپ کا احسان مند ہوں اور امید کرتا ہوں کہ غیرت مند قوم 8 جون کو اپنی ٖغیرت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد جماعتوں کے سیاسی ونگ نواز لیگ کو بدترین شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انکے خطاب کے بعد ریلی امامیہ چوک اسکردو پہنچی، وہاں سے یولتر روڈ سے ہوتی ہوئی عظیم الشان ریلی گمبہ اسکردو پہنچ گئی۔ گمبہ اسکردو مالک اشتر چوک پر ریلی کے استقبال کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹر ز موجود تھے۔ انہوں نے ریلی کا پرجوش استقبال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صرف دو حلقوں کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی نے سیاسی مخالفین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور وہ شدید دباو کا شکار ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی اس ریلی کو اسکردو کا ٹھنڈا موسم اور شدید بارش بھی متاثر نہ کرسکی۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود شرکائے ریلی نے مجلس وحدت مسلمین کی فتح کو یقینی بنا دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree