Print this page

قائد اعظم کی آرام گاہ پر حملہ پاکستان دشمنوں کی سیاہ کاری ہے، علامہ علی رضوی

17 جون 2013

blitistan aghaaliوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نےزیارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آرام گاہ پر ہونے والے حملے اور وطن عزیز پاکستان کے پرچم کو اتارنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل خفیہ اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

 ریاستی ادارے وطن عزیز کے مقدسات کی توہین نہ ہونے دیں اور مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی آرام گاہ پر حملہ پاکستان دشمنوں، اسلام دشمنوں، انسانیت دشمنوں اور زمانے کے ابوجہلوں کی سیاہ کاری ہے۔ اس طرح کی ذہنیت رکھنے والے فتنہ پروروں اور دشمنان پاکستان سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ضرورت ہے، ان سے ذرہ برابر بھی ہمدردی اور نرم گوشہ رکھنا وطن عزیز سے غداری کے مترادف ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب تک فتنہ پروروں، دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا اور آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جاتا وطن عزیز میں امن قائم ہونا مشکل ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree