امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے زائرین کے پاسپورٹس کے اجراء میں غیر ضروری تاخیرقابل مذمت ہے، سیکریٹری اطلاعات ایم ڈبلیوایم

05 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محکمے کی جانب سے زائرین کے پاسپورٹ کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ محکمہ سارا سال طے شدہ تاریخ کے مطابق پاسپورٹ جاری کرتا ہے لیکن محرم کے ایام میں دانستہ طور پر تاخیری حربے اختیار کیے جاتے ہیں تاکہ زائرین کو پریشان کیا جا سکے۔متعلقہ افسران کا یہ رویہ ناصرف پیشہ وارانہ بددیانتی ہے بلکہ ملک میں مسلکی منافرت کو ہوا دینے کی بھی مذموم کوشش ہے۔اس طرح کے غیرمنصفانہ اور متعصبانہ اقدامات ناقابل برداشت ہیں جن پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ایک جانب پہلے ہی زائرین کو تفتان بارڈر پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں ہفتوں کھلے آسمان تلے قیام، بھوک وپیاس، طبی سہولیات کا فقدان جیسے مسائل کیا کم تھے جواب دوسری جانب زائرین کو  امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے بھی نارواسلوک کا سامنا کرنا پڑرہاہے ، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے مطالبہ کیاہے کہ ادارے میں موجود ایسے متعصب افسران کی انکوائری کی جائے جو زائرین کو پاسپورٹ کے بروقت اجرا ءکی راہ میں رکاوٹ ہیں،پاسپورٹ کے اجراءمیں بلاجواز تاخیر ہزاروں زائرین کے چہلم امام حسین ؑ پر کربلا روانگی میں رکاوٹ کا سبب بنی ہوئی ہے ، وزارت داخلہ ان امور کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے زائرین کو پاسپورٹ کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree