Print this page

میوزکل شو کرکے کھرمنگ کی عوام کو خوشحالی کے خواب دکھانے والے ایک دن بعد پانچ سال کے لئے غائب ہو جائیں گے، ڈاکٹر شجاعت میثم

29 مئی 2015

وحدت نیوز (کھرمنگ) میوزکل شو کرکے کھرمنگ کی عوام کو خوشحالی کے خواب دکھانے والے ایک دن بعد پانچ سال کے لئے غائب ہو جائیں گے،سادہ لوح عوام کو ہر دور کے سیاست دانوں نے دھوکے دیئے،اب یہاں کے عوام باشعور اور بیدار ہیں،کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے حلقہ 5میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،انشااللہ ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ سے خیانت نہیں کریں گے،مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے،اور ہمارے قائدین کی استقامت اور شجاعت کا ثمر ہے کہ ملک بھر کی بڑی پارٹیاں اس عوامی جماعت کی سیاسی طاقت دیکھ کر خوفزدہ ہیں،ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام ہے،عوامی لوگ میوزکل شو اور سبز باغ نہیں دکھاتے وہ عوام کے لئے کام کرتے ہیں،انشااللہ بلتستان کے عوام بیدار ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree