Print this page

پاراچنار دھماکہ قومی ایکشن پلان کے سیاسی استعمال کا نتیجہ ہے، آغا علی رضوی

14 دسمبر 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے پاراچنار میں ہونے والے دہشتگردی کے بہیمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار میں افسوسناک دھماکہ قومی ایکشن پلان کے غلط اور سیاسی استعمال کا نتیجہ ہے۔ اگر وفاقی حکومت کی قومی ایکشن پلان کو اسکی روح کے ساتھ نافذ کرنے کی کوشش ہوتی اور اس کو اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال کیا جاتا تو یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ پاراچنار میں ہونے والا افسوسناک دھماکہ سکیورٹی اداروں اور حکومت کی ناکامی کا بین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی راہ میں حال تمام رکاوٹوں کو جب تک دور کرکے آپریشن کو ملک گھیر نہیں کیا جائے گا دہشتگردوں کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ آپریشن ضرب عضب کی راہ میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ ایڈمنسٹریشن میں موجود تکفیری مائنڈسیٹ رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے دہشتگردوں کے ساتھ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنے کے اعلان پر ملک گھیر عمل نہیں کیا جاتا، ملک میں دہشتگردی ختم نہیں ہوسکتی۔ دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے انکی اخلاقی، سیاسی، معاشی اور فکری پشت پناہی کرنے والوں کے لیے پاکستان کی سرزمین تنگ کر دی جائے۔ اس وقت دہشتگردی کے خلاف عوام کی نگاہیں صرف پاکستان آرمی کی طرف اٹھی ہوئی ہیں اور اس عفریت کو پاکستان آرمی ہی ختم کر سکتی ہے، سیاسی جماعتوں میں نہ صرف دہشتگردی ختم کرنے کی صلاحیت نہیں بلکہ یہ سیاسی جماعت کی سیاہ کاریوں کا ہی نتیجہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree