Print this page

کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ حکومت کی طالبان کیساتھ مذاکرات کی ضدکانتیجہ ہے، آغا علی رضوی

02 جنوری 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری دہشت گردانہ واقعات اور حملوں کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ اگر حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات اور یارانہ مراسم رکھنے کے بجائے آہنی ہاتھوں سے نمٹتی تو نہ دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے اور نہ اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے۔ لیکن بزدل اور طالبان نواز حکومت نے اپنی کرسی کو بچانے کے لئے ملک دشمنوں، انسانیت دشمنوں اور اسلام دشمنوں کو گلے سے لگانے کی ٹھانی ہے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سکیورٹی ادارے اور خفیہ ادارے خاموش تماشائی بننے کے بجائے ملک دشمنوں کا گھیرا تنگ کریں۔ کوئٹہ میں زائرین کی بس پر حملہ سکیورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree