Print this page

آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی وفات پوری ملت اسلامیہ کے لئے جبران نا پذیر نقصان اور بہت ہی افسوس ناک سانحہ ہے،علامہ عقیل خان

07 مارچ 2016

وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے قائد انقلاب حضرت امام خمینی اوررھبرمعظم کے دیرینہ ساتھی ،مجاہد عالم دین آیت اللہ عباس واعظ طبسی کی وفات حسرت آیات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ واعظ طبسی کی خدمات انقلاب اسلامی اور ایران اسلامی کے لئے بہت زیادہ ہیں ۔بے شک مرحوم آیہ اللہ طبسی انقلاب اسلامی ایران کے لئے ایک عظیم سرمایہ تھے اور انکی وفات پوری ملت اسلامیہ خصوصا نظام مقدس اسلامی جمہوری ایران کے لئے جبران نا پذیر نقصان اور بہت ہی افسوس ناک سانحہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے کہا ہم اس عطیم نقصان پر اپنے مولا و آقا امام زمان عج اور انکے نمائندہ برحق رہبر معظم انقلاب حضرت آیۃ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ اور ملت اسلامیہ اور مرحوم کے خانوادہ محترم  کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور خدا وند کریم سے دعاگو ہیں کہ خدا مرحوم کے درجات عالی ہیں متعالی فرما اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرما۔آمین یا رب العالمین

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree