Print this page

ضلع کچہری میں بیگناہ شہریوں کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، علامہ فخرالدین

05 مارچ 2014

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم المقدسہ کے سیکرٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے اسلام آباد ضلع کچہری میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وکلاء سمیت بے گناہ شہریوں کا قتل انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ دہشت گرد حملے اور لاشوں کے ڈھیر، عوام کے حوصلوں کو پست کرنے کی ایک سنگین سازش ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری اعلٰی عدلیہ نے بھی اپنا منصفانہ کردار ادا نہیں کیا، آج یہ دہشت گرد ناسور بن کر ملک بھر میں پھیل چکے ہیں، اگر بروقت انہیں قابو کر لیا جاتا تو ملک و قوم کا اتنا جانی و مالی نقصان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت پر حملے نے پاکستان کے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال کھڑا کر دیا ہے۔ علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا کہ طالبان سے اب مزید کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، یہ کہاں کا اسلام ہے کہ اللہ اکبر کے نعروں سے معصوم لوگوں کی جانیں لی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree