وحدت نیوز(مشہد مقدس) پاکستان کی اور پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ ایسے حکمرانوں سے واسطہ پڑا ہے جن کو ملک اور قوم سے نہیں بلکہ اپنے اقتدار سے محبت ہے ۔یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی جان بچا کر ملک سے فرار کر گئے تھے ،اس وقت بھی انہوں نے ملک و قوم کا مفاد نہیں دیکھا تھا بلکہ اپنا اور بے گانوں کا مفاد دیکھا تھا اور اب اتنے سالوں بعد بھی ملک و قوم کا نہیں بلکہ اپنے اقتدار کو طول دینے اور بیرونی طاقتوں کے اشارے پر چل رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے وحدت ہائوس مشہد سے جاری اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز محب وطن شہریوں کے قتل عام کے باوجود بے ضمیر حکمران مذاکرات کی بھیگ مانگ رہے ہیں جو پاکستان اور محب وطن عوام کے ساتھ غداری ہے،جب سیکورٹی اداروں نے کہہ دیا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر دھشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا تو پھر کیوں ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے،سیکرٹری جنرل مشہد مقدس عقیل حسین خان نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ دھشت گردوں کی پشت پناہی صعودی عرب اور امریکہ کر رہے ہیں اور ہمارے حکمران بھی امریکہ اور آل سعود کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔اس لئے ان سے کسی خیر کی توقع کرنا فضول ہے اب اگر ملک و ملت کو بچانا ہے تو تمام محب وطن قوتو ں کو اکٹھا ہو کر دھشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے انکو انکے منظقی انجام تک پہچانا ہو گا۔