پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں، شفقت شیرازی

11 فروری 2020

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلین پاکستان مشہد مقدس کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں  حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے بیانات میں ہندوستان  کے ظلم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ کشمیر کے پس پردہ عوامل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں ہندو تعصب کو پروان چڑھایا گیا کہ جس کے نتیجے میں نرندر مودی جیسا سفاک اور شیطان صفت شخص مسند اقتدار پر براجمان ہو جاتا ہے اور اپنے متعصبانہ پالیسیوں سے مسلمانان ہند کے خلاف بالعموم اور کشمیری مسلمانوں کے خلاف بالخصوص ظلم کا بازار گرم کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں شہریت قانون کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے اور نرند مودی اپنے ہی ملک کے دستور کے برخلاف کروڑوں مسلمانوں کی شہریت کو منسوخ کرنے کے درپے ہے۔

آج ساڑھے پانچ ماہ ہونے کو ہیں، کشمیری مسلمان اپنے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہیں۔ ریاستی دہشتگردی کی وجہ سے ہزاروں جوان شہید ہو چکے ہیں، سیکڑوں مسلمان خواتین کی عصمت دری کی گی ہے اور ظلم کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ جاری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں اور ظلم کی  چکی سے نکلنے میں ان کی مدد کریں۔ نرندر مودی جیسا شخص نہ فقط ہندوستان کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

پروگرام کے آخر میں ملک پاکستان کی سالمیت، دشمنوں کی نابودی اور کشمیری مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے لیے دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree