Print this page

عالمی استعمار آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین

16 جنوری 2015

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے فرانس میں نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مقدس میں توہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعمار آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرینگے۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree