Print this page

چیف جسٹس آف پاکستان مریم نواز کی توہین رسول(ص) و دختررسول(ص) کا سوموٹو نوٹس لیں، محترمہ زہرانقوی

13 مارچ 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنر ل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مسلم لیگ نواز کے سابق نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نوازکی جانب سے رسول اکرم (ص) اور دختر رسول (ص)حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ثاقب نثار مریم نواز کی جانب سے  توہین رسول (ص) و دختررسول (ص)کا فوری سوموٹو نوٹس لیں، اعلانیہ مستند کرپٹ اور  نااہل حکمرانوں کا خود کو رسول (ص) اور آل رسول (ص) سے تشبیہ دینا توہین رسالت(ص) کے زمرے میں آتا ہے، پیغمبر اکرم (ص) اور ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہراؑکی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے نذدیک انتہائی قابل احترام ہے،جس کی توہین سے تمام امت مسلمہ کے قلب رنجیدہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کے سابق سربراہ اور نااہل وزیر اعظم میاں نواز شریف اعلیٰ عدلیہ سے  سارٹیفائیڈ چور، جھوٹے اور لٹیرے قرار پائے ہیں ، جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی کسی صورت اپنے والد سے پیچھے نہیں ان کے بعض  ناقابل بیان کارنامے بھی زبان زدِ عام ہیں، ایسے لوگوں کی جانب سے خود کا دنیا کے سب سے بڑے صادق اور امین ،رحمت اللعالمین ، خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور ان کی پاکیزہ دختر، خاتون جنت، شہزادی کونین ، مادرحسنین کریمین ؑ حضرت فاطمتہ الزہراؑ سے موازنہ انتہائی قابل مذمت اور قابل سزا اقدام ہے ،انہوں نے معززعدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے آئین اور قانون کے مطابق مریم نواز شریف کے خلاف کاروائی اور سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree