Print this page

ایم ڈبلیوایم ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان ورکشاپ کا انعقاد

21 مئی 2018

وحدت نیوز (تلہ گنگ)  مجلس وحدت مسلمین تنظیمی ضلع تلہ گنگ کے زیر اہتمام استقبال رمضان کے سلسلے میں ورکشاپس کا انعقادہوا. چار روزہ ورکشاپ کشمیری امام بارگاہ تلہ گنگ میں میں منعقد ہوئی. ورکشاپ میں مہدویت , احکام , حالات حاضرہ تنظیم , تنظیم کی اہمیت, پاکستان کی سیاسی صورتحال , ماہ صیام کی اہمیت اور افادیت اور شہداء کی زندگیوں کے موضوع پر سیر حاصل لیکچر دئیے گئے ورکشاپ میں مختلف موضوعات پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے لیکچرز اسلامی دستاویزی فلمیں ملٹی میڈیا کے ذریعے خواتین کو دکھائی گئی.خواہر ام کلثوم, خواہر کنیز اور خواہر طاہرہ  نے خطاب کیا جبکہ مرکزی راہنماء  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین خواہر تغزل شاداب نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ رمضان اللہ تعالی' کا مہینہ ہے . جس کے ذریعے خداوند متعال نے انسان کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھلنے کا بہترین موقع دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے ایام سے زیادہ سے زیادہ مستفعید ہونے کی کوشش کریں اور مجلس کا لائحہ عمل عوام تک پہنچانے میں بھی رمضان کے ایام بہترین ہیں . ورکشاپ میں ضلع بھر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تلہ گنگ کے علاقے درمنڈھ میں بھی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد 28 شعبان کو گیا ایک روزہ ورکشاپ میں عصر ظہور میں خواتین کے کردار , احکام رمضان تنظیم کی ضرورت کے موضوعات پر لیکچر ز اور سوال و جواب کی نشست ہوئی اختتامی نشست سے خواہر تغزل شاداب نے خطاب کیا 29 شعبان کو ماہ شعبان کی مناسبت سے جشن آئمہ (ع) کا انعقاد کیا گیا جس کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پروفیشنلز کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی جس میں محترمہ تغزل شاداب نے ایم ڈبلیو ایم کے قیام کے محرکات , ضرورت , اہداف و مقاصد , مجلس کی کاوشوں اور کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree