Print this page

عشرہ زینبیہ ؑ کی مناسبت سے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کے تحت خمسہ مجالس عزاکا انعقاد

15 اکتوبر 2018

وحدت نیوز(چنیوٹ) گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ شعبہ خواتین نے ۲۹ محرم الحرام تا ۳ صفر المظفر ٹھٹھی شرقی امامبارگاہ میں خمسہ مجالس عزا کا انعقاد کیا،ان مجالس ہائے عزا سے ذاکرہ اہل بیتؑ محترمہ انجم زہراء کاظمی(چنیوٹ) محترمہ سمیرا نقوی(فیصل آباد)اور محترمہ رباب رسول(فیصل آباد) نے خطاب کیا ، اپنے خطاب میں ان معلمات نے جناب زینب سلام الله علیھا کی سیرت و کردار کواجاگر کیا ، محترمہ سمیرا نقوی نے واقعہ کربلا کے بعد ام المصائب سیدہ زینب ع کے کردار کو پیش کیا ،کوفہ و شام کے بازاروں میں بے مقنعہ و چادر بی بی کے خطبوں نے دربار ابن ذیاد و یزید کو لرزا کر رکھ دیا اور اپنے بابا علیؑ کی فصاحت و بلاغت کا عکس پیش کیا ۔

محترمہ رباب رسول نے آج کے دور میں خواتین کے لیے کردار زینبی کو بہترین اسوہ قرار دیا اورکہا کہ سیدہ زینب ع کی سیرت پر عمل کرتے ہوے ہی ہم مردہ معاشروں کو زندہ کر سکتے ہیں اور ایک انقلابی روح پھونک سکتے ہیں ، جب دین پر بات آجاے تو عورت چار دیواری تک محدود نہیں رہتی بلکہ جناب فاطمہ و زینب ع کی طرح میدان میں اتر آتی ہے اور دفاع ولایت و امامت اور دفاع دین میں اپنا کردار ادا کرتی ہے ۔خانم زھرا کاظمی نے ان ایام کو بی بی زینب سلام الله علیھا سے مخصوص کیا اور سیرت سیدہ کے مختلف پہلوؤں پر بھرپور روشنی ڈالی ۔ مجالس ہائے عزا کا اختتام نوحہ خوانی و ماتمداری کے بعد دعا و زیارت سے ہوا ۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree