Print this page

سیدہ عالم نہ صرف اپنی سیرت زندگی بلکہ اقوال سے بھی خواتین کے لیے پردہ کی اہمیت پر بہت زور دیتی تھیں،محترمہ بشری شریف

26 فروری 2019

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے یونٹ 104 محلہ شمس آباد میں میلاد مسعود حضرت فاطمة الزھرا س کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول مدارس ،محترمہ بشری شریف نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آپ نے جناب سیدہؑ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ایک موقع پر آپ نے امام جعفر صادقؑ کا قول نقل کرتے ہوے کہا کہ جس نے بھی معرفت کیساتھ جناب فاطمہ زھرا ؑ کو پہچان لیا در حقیقت اس نے شب قدر کو پہچان لیا۔ فاطمہ ؑکو فاطمہؑ اسی لیے کہتے ہیں کہ کوئی آپ کی حقیقی معرفت حاصل نہیں کرسکتا ۔آپؑ سورہ کوثر کی تفسیر ہیں خدا نے رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ کی صورت میں خیر کثیر عطا کیا اور آج دنیا کے ہر کونے میں نسل فاطمہؑ موجود ہے ، خدا نے اپنے محبوب نبیؐ کی نسل کو جناب زھرا سلام اللہ علیھا سے جاری رکھا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree