Print this page

دہشت گردوں نے ہر مکتبہ فکر کو نشانہ بنایا ہے اہل تشیع اس میں سب زیادہ نشانہ بنے ، محترمہ سائرہ ابراھیم

18 اپریل 2019

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے کوئٹہ ہزار گنجی میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی پر اظہار تشویش کرتے ہوے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے آخری انجام تک پہنچانا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے ۔دہشت گردوں نے ہر مکتبہ فکر اور فرقے کو نشانہ بنایا ہے اہل تشیع اس میں سب زیادہ نشانہ بنے۔

انہوں نے کہا ان کاروائیوں کے زریعے ملت تشیع کو کمزور بنانے کی ناکام کوشش کی گئ ہے کہیں دہشت گردی کی کاروائ ہوتی ہے جس میں ہماری قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں اور کبھی ڈی آئ خان اور کراچی کے شہروں میں راہ چلتے ہوے شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے اور کہیں غیر قانونی اور جبری طور پر شیعہ جوانوں کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان وہ سر زمیں ہے جہاں  اہل تشیع سب سے ذیادہ ہیں یہاں ہمیں صدر پاکستان منتخب کرنے کا اختیار نہیں تو ہمیں قوانین پاکستان کے تحت پھانسی اور عمر قید کی سزا کیوں؟  گلگت میں اسیر رحمت علی کی شہادت بھی ریاستی دہشت گردی ہے ہم ہر خطے اور ہر جگہ ہونے والی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں وطن عزیز میں شیعان حیدر کرارؑ کے خلاف ہر لحاظ سے میدان تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔  جب ملت پر مشکل وقت آ جائے تو مردوں کے ساتھ خواتین کو بھی قیام کرنا ہے اور مظلومین کی آواز کو ایوانوں میں پہنچانا ہے۔ ہم بروز جمعہ قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی اپیل ہر ہونے والے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree