Print this page

ظھور امام مھدیؑ کی زمینہ سازی کے لیے ہمیں ہر قسم کے کٹھن اور مشکل حالات کے سامنے کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے،محترمہ سائرہ ابراھیم

23 اپریل 2019

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب سے قائم کردہ زینب کبریؑ اکیڈمی میں ولادت با سعادت امام زمانہ علیہ سلام کی مناسبت سے جشن سعید کا انعقاد کیا گیا جس میں بچیوں اور خواتین سے خطاب کرتے ہوے عصر حاضر کے تقاضے کے عنوان پر محترمہ ثوبیہ نے روشنی ڈالی ، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ اور گلگت ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراھیم نے خصوصی خطاب کیا اور کہا امام زمانہ ع کی حکومت قائم کرنے کے لیے ہمیں ابھی سے میدان عمل میں اتر کر راہیں ہموار کرنی ہیں اور اس امر کے لیے بے شمار مسائل اور کٹھن و نا مساعد حالات و واقعات کا بھی ہمیں سامنا کرنا ہوگا ہمیں چاہئے کہ ہم خود کو بھی اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تربیت دیں کہ سختی و مشکلات سے گھبرا کر اپنے عظیم ھدف سے پیچھے نہ ہٹیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree