Print this page

امام علی رضا ع کے دربار پر چشمہ رحمت و کرامت سے آج بھی دنیا فیضیاب ہو رہی ہے،محترمہ فرحانہ گلزیب

18 جولائی 2019

وحدت نیوز(فیصل آباد) ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ سلام و بی بی معصومہ ؑ قُم کے پر مسرت موقع پر شادمان کالونی فیصل آباد میں جشن میلاد کا اہتمام ہوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا اور سیرت و کردار و کرامات امام علی رضا علیہ سلام کا تفصیلی ذکر کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا علیہ سلام کی سیرت تمام محبان اھل بیت ع کے لیے مشعل راہ ہے آپ کی حیات طیبہ کے مطالعے اور آپ کے اخلاق و کرادر کو اسوہ بنا کر ہم دین و دنیا کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اخروی کامیابی و اعلی مقام کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمات اھلبیت علیھم السلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree