Print this page

دور حاضر میں جناب سیدہ ؑ ماں ، زوجہ اور بیٹی کے روپ میں خواتینِ عالم کے لیے مشعل راہ ہیں ،محترمہ معصومہ نقوی

03 فروری 2020

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے مقام پر مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں انھوں نے سیدة النساء العالمین جناب فاطمہ زھرا س کے مناقب و سیرت بیان کیے۔

 انھوں نے کہا کہ سیدہ کائنات عورت کے ہر کردار میں بہترین نمونہ اور اسوہ کاملہ ہیں، انھوں نے کہاکہ دختر رسول ص مثالی ماں کے طور پر بچوں کی تربیت کے بہترین اصول متعارف کروارہی ہیں جن میں محبت سے بچوں کی شخصیت کو پروان چڑھانا ، دوسروں کے حقوق کی رعایت دینا، تقوی و پرھیزگاری ، ورزش و کھیل اور اعلیٰ محاسن اخلاق ان اعلی اقدار و اصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ماں معاشرے کو فلاح و معنوی ترقی پر استوار کر سکتی ہے،مجلس عزا میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree