Print this page

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سکھر کی جانب سے سات روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

21 جون 2023

وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کی جانب سے ہفت روزہ اسلام شناسی  تربيتی سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں احکام ،قصص القرآن ، تجوید القرآن ، دینی سرگرمیاں اور اخلاقیات پر مبنی کہانیوں کے ذریعے بچوں کو آگاہی دی گئ سمر کیمپ کے اختتامی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا  آغاز تلاوتِ قرآن پاک، حمد و نعت  اور معروف ترانہ سلام فرماندہ سے کیا گیا۔

 اس موقع پر تربیتی ورکشاپ میں تمام بچوں کا امتحان لینے کے بعد  نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو خصوصی انعامات  دیے گئے جبکہ  چھوٹے بچوں  میں بھی انکی حوصلہ افزائ کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے ہفت روزہ اسلام شناسی ورکشاپ میں محترمہ عمرين رضا رضوی، محترمہ ام البنین ، محترمہ نادرہ ، محترمہ مدیحہ اور محترمہ مبارکہ بتول نے تدریس کے فرائض انجام دیے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree