ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور میں عظیم الشان جشن عید غدیر کا انعقاد

06 جولائی 2023

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لاہور میں عید غدیر کے حوالے سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عید غدیر کی مناسبت سے آڈیٹوریم سلمان فارسی گلبرگ لاہور میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر سرپرستی جشن عید غدیر و جشن بندگی کا انعقاد کیا گیا تقریب میں عمومی شرکت کے علاوہ ضلع لاہور کی تمام تحصیلوں کی صدور و کابینہ و کارکنان نےبھی شرکت کی۔

 اس پر رونق تقریب میں مختلف یونٹس کی جانب سے منقبت و قصائد بارگاہ امیرالمومنین ع میں ھدیہ کیے گئے جبکہ ننھی بچیوں نے عید غدیر کی مناسبت سے ٹیبلو پیش کیا ، جشن عید غدیر کے ساتھ ساتھ سن بلوغت کو پہنچنے والی بچیوں کے لیے جشن بندگی کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام بچیاں شرعی حجاب کے ساتھ منظم انداز میں اسٹیج پر آئیں انہیں جید علمائے کرام کے ہاتھوں عبا پہنائی گئی۔

 اس نورانی محفل میں وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی ،سنیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور پرنسپل جامعہ بعثت مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مولانا احمد اقبال رضوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم غدیر پر مقصد و ھدف انتخاب امامت و علوی طرز زندگی اور حالات حاضرہ کے موضوع پر بہترین معلومات فراہم کیں ۔

پروگرام کے اختتام پر مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی خطاب کیا انہوں نے آیہ تبلیغ کی تفسیر بیان کی اور کہا کہ اس دور میں ولایت کی اطاعت یعنی خط ولایت فقیہ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے جو اقوام ولی فقیہ کی اطاعت کے راستے امام زمانہ عج کی پیروی کر رہے ہیں آج کے دور میں وہ ہی اصل غدیری پیروکار ہیں ، محفل کے اختتام پر شرکاء مومنات نے اس عظیم الشان جشن کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور جشن بندگی جیسے بہترین پروگرام کو فروغ دینے اور بچیوں میں احکام شرعی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کاوشوں کو جاری رکھنے  کا عزم کیا گیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree