Print this page

25 جولائی کے دن قائدو اقبال کی فکر کے مطابق پاکستان بنانے کیلئے خواتین کو میدان عمل میں آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ، ایڈووکیٹ راضیہ جعفری

14 جولائی 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک الیکشن 2018 ء کے حوالے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی خواتین نے بھرپور شرکت کی،محترمہ راضیہ جعفری ایڈووکیٹ صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ خیبر پختونخواہ نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25 جولائی کے دن قائدو اقبال کی فکر کے مطابق پاکستان بنانے کے لئے خواتین کو میدان عمل میں آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ۔اس دن خواتین کو چاہئے کہ گھروں سے نکلیں اور وطن عزیز کی تقدیر بدل دیں ۔ اپنے خاندان اور عزیز واقارب کی خواتین کو بھی ہمراہ لائیں اور اپناحق راہ دہی قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے افکار کی تقویت میں استعمال کریں ۔ آپ خواتین کا میدان عمل آنا اس دن تکفیری قوتوں اور ملک دشمن عناصر کے لئے شکست کا دن ثابت ہو گا ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مجلس وحدت مسلمین کی خواتین کی بھاری ذمہ داری ہے کہ اس دن انتخابات سے لاتعلقی دشمن قوتوں کے لئے تقویت کا باعث بننے سے روکیں ۔ اگر ہم یہ ذمہ داری نہ نبھائی تو یقین کرلیں کہ ہم نے اپنے وطن عزیز میں ملک و ملت اور شہداء کے ساتھ کیے گئے عہد وفا میں کوتاہی کی ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خواہران کےپر عزم جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ میدان عمل میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور ادا کرتی رہیں گی ۔قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ویژن کو تمام سیاسی راہنما قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاورمختلف محافل میں اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ ہم قائد وحدت کو یقین دلاتی ہیں کہ ہم ان کے فرمان پر الیکشن ۲۰۱۸ ءمیںاپنا بھر پور کردار ادا کریں گی ۔ان شاءاللہ۔ ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع ہری پور اور ضلعی سیکرٹری تربیت ضلع ہری پور ، خواہر عقیلہ ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم، خواہر زینب ضلعی سیکرٹری جنرل اٹک ، خواہر قندیل زہراٗ ضلعی سیکرٹری جنر ل ضلع راولپنڈی ، خواہر شاداب از تلہ گنگ ، ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد، خواہر نرگس سجاد جعفری ، خواہر فرحانہ گلزیب کے علاوہ خواہران نے چنیوٹ ،فیصل آباد اور ہڈالہ سیداں ضلع جہلم سے بھی خصوصی طورخواہران کے اس اہم تنظیمی اجلاس میں شرکت فرمائی۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree