Print this page

ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے تحت انتخابی مہم چلانے کے لئے مبلغات اور معلمات پر مبنی وفود کی گلگت بلتستان روانگی

28 مئی 2015

وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان میں انتخابی مہم  چلانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی طرف سے مبلغات اور معلمات پر مشتمل مختلف وفو د بھیجے جا رہے ہیں ۔کراچی سےپہلا  دورکنی وفد  مرکزی کمیٹی شعبہ خواتین کی رکن خواہر زہرا نجفی اورصوبہ سندھ کی سیکرٹری جنرل خواہر ھمانقوی پر مشتمل گلگت بلتستان پہنچا جنہوں نے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے دفا ع کے لئے انتخابی مہم  میں بھرپور حصہ لیا ۔دوسراوفد چار رکنی معلمات و ذاکرات پر مشتمل تھا جو جامعہ بعثت (رجوعہ سادات)کی طرف سے بھیجا گیا جنہوں نے وہاں اپنی بھرپور فعالیت کا آغاز کر دیا ہے۔معلمات کا تیسرا وفد بہت جلدگلگت،بلتستان روانہ ہو گا۔اور یہ سلسلہ الیکشن تک جاری رہے گا۔

مماثل خبریں

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree