وحدت نیوز (اسلام آباد)  مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پرعالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیرخدا حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے،خاندان رسالت ﷺ سے وابستگی نجات کی ضامن ہے۔اہل بیت اطہار علیہم السلام کی خوشی میں خوش اور ان کے مصائب پر غمگین ہونا ہی حق مودت اور اجر رسالت ہے۔حضرت علی علیہ السلام کی جرات، تدبر، حکمت اور بصیرت ہماری زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ عصر حاضر کی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خیبر شکن مولا علیؑ کے افکار کو شعار بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم و اسلام کو شکست دینے کے لیے انہیں اسلامی فکر سے دور لے جا رہے ہیں۔مغربی میڈیا کے ذریعے اسلامی تشخص کو بدنما انداز میں پیش کیا جارہا ہے تاکہ لوگ دین اسلام سے متنفر ہو کر دور ہوں۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے معاشرتی و اسلامی اقدار کو تباہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی کی حقیقی تعلیمات کا مطالعہ کرنا ہے تو رسول ﷺ و آل رسولﷺ کے فرمودات اور کردار پر نظر دہرائی جائے۔حضرت علی ؑ کی زندگی کے ہر لمحہ میں امت مسلمہ کے لیے کوئی نہ کوئی درس موجود ہے۔چودہ سو سال قبل جو پروپیگنڈہ اہلبیت ؑ کے خلاف کیا جا رہا تھا آج اہلبیت ؑ کے ماننے والے بھی اسی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا رسول آل رسولﷺ سے محبت کا اظہارزبانی دعووں کی بجائے اپنے عمل و کردار سے کیا جانا چاہیے تاکہ ہمارے قول و فعل میں حقیقی محب اہلبیت ؑ ہونے کی جھلک نظر آئے۔ 13رجب کے پرمسرت موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی دفاتر اور مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا، جبکہ مختلف شہروں میں جشن ریلیاں بھی نکالی گئیں اور فیملی فیسٹیولز کا بھی انعقادکیا گیا،مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب سے علامہ اصغر عسکری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر علامہ ضیغم عباس اور حماد رضانے اپنے اپنے انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیااورنظامت کے فرائض علامہ علی شیر انصاری نے ادا کیے۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک)13رجب المرجب کو امیر المومنین ، ولی خدا وصی رسول خدا، مولائے متقیان، فاتح خیبر،پدر حسنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے روز ولادت اور عالمی یوم پدر کے پر مسرت موقع پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم اور دیگر ملی سوشل میڈیا ٹیموں کے اشتراک سے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر پر آغاز کردہ  #جشن _آمد_شیرخدا کا ٹرینڈپاکستان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرگیا، پاکستان کے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اپنے آقاومولا ؑ مشکل کشاءحضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ان کے اقوال زریں،سیرت مبارکہ اور معجزات پر مشتمل 18800سے زائد ٹوئٹس کرکے دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین کو سیرت امیر المومنین ؑ سے آشنائی فراہم کی ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تیرہ رجب المرجب یوم ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پرمسرت موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ امیر المومنین ؑکی شخصیت اعلیٰ صفات کے کمال تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، بہادری کو کمال انہوں نے دیا، ہر فضیلت کو معراج انہوں نے بخشی، لہٰذاعلی ؑاور اولاد علی ؑوہ ہستیاں ہیں جن سے ہر شریف محبت کرتا ہے، ہر باضمیر محبت کرتا ہے، بلاتفریق مذمت اور ملت ہندواور عیسائی بھی ان سے محبت کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ امام علی ؑصاحب کرامت اور ولایت ہستی ہیں ، ولایت یعنیٰ دین وحکومت کی وحدت ، دین اور سیاست کی وحدت، دین ومعیشت کی وحدت لہٰذاہمیں ان تمام دنیاوی (سیکولر، لبرل، کمیونسٹ )ولایتوں سے نجات پانے کیلئے ولایت علیؑ کی چھتری تلے جمع ہونا ہوگا، انہوں نے کہاکہ امام علی ؑکی سیرت متقاضی ہے کہ موجودہ ابترمعاشی، سیاسی اور اجتماعی حالات میں اس پر عمل کرتے ہوئے راہ نجات اختیارکی جائے، ہمارے ملک میں عدل وانصاف کی کمی، جہالت ، کرپشن، بدامنی جیسے موضی امراض سے چھٹکارہ سیرت امام علی ؑکی عملی اتباءمیں مضمرہے، خداکا شکر عظیم ہے کہ اس نے ہمیں سیاسی وروحانی یتیمی سے محفوظ رکھا اورولایت علی ؑجیسی نعمت عظمیٰ سے نوازا،عالمی سطح پر پیروان مکتب اہل بیتؑ نے وجود مقدس ولایت امام علی ؑسے استفادہ کرتےہوئے عصرکی طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی اور اسلام کا پرچم پوری دنیامیں سربلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ ان کاروحانی اور سیاسی پیشوافقط علی ابن ابی طالب ؑہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree