وحدت نیوز(سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شہدائے مادر وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل 10مارچ کو  #شہدائے _پاکستان کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹرٹرینڈکا آغاز ہوگا، #شہدائے _پاکستان کے عنوان سے ٹوئٹر ٹرینڈ کے آغاز کا مقصدسرزمین پاک کے استحکام، سلامتی اور بقاءکی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 80ہزارشہداءکی لازوال قربانیوں ، خدمات اور اہداف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرنا ہے، آئیں بانیان پاکستان کی شہید اولادوں سے تجدید عہد کریںاوردنیا کو بتائیں کہ ملت جعفریہ نے اس مادر ِوطن پاکستان کیلئےاپنے کتنے با وفا بیٹوں اور بیٹیوں کا لہو دیا ہے،شہداء کے پاک لہو سے تجدید عہد کیلئے کل10مارچ، بروز اتوار بوقت 9بجے شب ٹوئٹر پر #شہدائے _پاکستان کے پیش ٹیگ کے ساتھ مہم میں بھرپورحصہ لیں اور اس ٹرینڈ کو پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بنائیں ۔

وحدت نیوز (سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سےسلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار امام محمد باقر علیہ سلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےجاری ہیش ٹیگ #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے یکم رجب المرجب کویوم ولادت حضرت امام محمد باقرؑکےپرمسرت موقع پر پاکستان بھرمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹرینڈنگ کی گئی جسمیں  #ولادت_باقرالعلومؑ کا ہیش ٹیگ منتخب کیا گیا، ملک بھرکے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 17ہزارسے زائد ٹوئٹس کیئےجس میں صارفین نے حضرت امام محمد باقرؑکی ولادت باسعادت کی مبارک باد ، اقوال زریں، سیرت مبارکہ اور حالات زندگی پر مبنی پیغامات نشرکیئے اور دنیا بھرمیں سوشل میڈیا صارفین میں اس کی ترویج کی جس کے باعث ہیش ٹیک #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان کی ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر رہا۔

وحدت نیوز(سوشل میڈیا ڈیسک) وطن پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر جہاں مجلس وحدت مسلمین نے مختلف شہروں میں جشن کی تقاریب اور ریلی کا انعقاد کرکے وطن عزیز سے اپنے عشق ومحبت کا اظہار کیا وہیں وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  #جناح_کا _پاکستان کےنام سے کامیاب ٹیوٹر ٹرینڈ کا اجراءبھی کیا گیا، جس نے تین منٹ کے اندر پاکستان کے دس ٹاپ ٹرینڈ ز میں تیسری پوزیشن حاصل کی،وحدت سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج ڈاکٹر مدثرحسین کا کہناتھا کہ   #جناح_کا _پاکستان کے عنوان سے ٹیوٹر ٹرینڈ سیٹ کرنے کا مقصد آزادی کے ستربرس گذر جانے کے بعد اقوام عالم کو یہ بتانا تھا کہ اصل پاکستان وہی ہے جو بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح چھوڑ کرگئے تھے ،تکفیریت ، انتہاپسندی ، کرپشن اور دہشت گردی کی جناح کے پاکستان میں کوئی گنجائش موجود نہیں، دوسری جانب  جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے  وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے مرکزی قائدین کے اقوال تصویری صورت میں نشر کیئے گئے جنہیں سوشل میڈیا پربہت پزیرائی حاصل ہوئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی اکیسویں برسی کے موقع پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم کو جاری ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں عدالت خواہی کے عظیم علمبردار شہید قائد حسینی ؒ اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی تھے،جتنے بھی انبیاءآئے ان کی تحریک عدل خواہی کی تحریک تھی کہ لوگوں کو بیدار کریں باشعور کریں تاکہ انسان عدل کے نفاذکے لئے اُٹھیں،انبیا ءکی تحریک کو  دو لفظوں میں اگر خلاصہ کیا جائے تو یہ کہیں گئے کہ انبیا کی جدوجہد عدالت خواہی ، عدل کے نفاذ کے لئے تھی اور ظلم مٹانے کے لئے تھی ،یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا،انبیا کے ساتھ اولیا ءاللہ اس رستے پر چلتے رہے آئمہ اہل بیت ؑ نے اسی رستے کو اپنایااور اس جدوجہد میں کربلا ایک اہم موڑ ہے کربلا ایک اہم مرحلہ ہے عدالت خواہی کی تحریک کا ظلم ستیزی کا ظلم سے ٹکرانے کی تحریک کا !

ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر نقویؒ اور قائد شہید ؒاس سرزمین پرعظیم رہنما تھے،شہیدڈاکٹر نقویؒ،انبیاءکی عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کے روحِ رواں تھے،انبیاء، آئمہ اور اولیاءکی تحریک عدل خواہی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ دونوں شخصیات نمونہ عمل ہیں اور دونوں نے اس راستے میں قربانی دی شہید ہوئے،ڈاکٹر شہید میڈیکل کالج میں پڑھتے رہے تھے تو اس کے ساتھ وہ اپنی اجتماعی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں تھے ،جب انقلاب اسلامی نہیں آیا تھا ۔جب دنیا اس طرح کے افکار سے زیادہ آشنا نہ تھی انہوں نے پاکستان کی سرزمین پر اس تحریک کو شروع کیا لوگوں کو منظم کیا ان کی تربیت کرنا شروع کی۔،ڈاکٹر نقوی ،عدالت خواہی اور ظلم ستیزی کی تحریک کا شجرہ طیبہ تھے ، جس کے پھل آج تک ہم دیکھ رہے ہیں،آج پاکستان میں اور دنیا بھر میں جہاں چلے جائیں آپ کو ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی رح کے تربیت شدہ لوگ ملیں گے ، ہمیں شہید ڈاکٹر کے مشن کی تکمیل کے لئے خود کو آمادہ وتیار کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان الیکڑانک میڈیا ریگولیڑی اتھارٹی (پیمرا) نے ایکسپریس نیوز چینل کو ۳ جنوری کو اپنے نشر کردہ ٹاک شو احمد قریشی @ میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے اور اشتعال انگیز پروگرام نشر کرنے اور مکتب اہلیبت علیہ السلام  سمیت دیگر معتدل مسلم فرقوں کی دل آز اری کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز کو موصول پیمرا کے اس نوٹس کےمطابق احمد قریشی کی جانب سے اشتعال انگیزی و فرقہ واریت پھیلانے اور غیر پیشہ وارانہ و متنازع پرو گرام نشر کرنے پر ایکسپر یس نیو زکو نوٹس جاری کیا ہے۔

یہ نوٹس آج مورخہ ۵ جنوری بروز منگل کو ایکسپریس نیوز کے نام جاری کیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا پروگرام نشر کرنا پاکستانی قوانین ،اور سپریم کورٹ نافذکردہ کوڈ آف کنڈکٹ ۲۰۱۵ کے منافی تھا،بلکہ یہ پروگرام آئین پاکستان کے آٹیکل ۱۹ اور 19Aسے بھی متضاد ہے۔

واضح رہے کہ ۳ جنوری کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں سعودی نمک خور اینکر پرسن احمد قریشی نے اشتعال انگیز پروگرام میں آیت اللہ باقر النمر کی شہادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دہشتگرد قرار دینے کی کوشیش کی تھی جس پر مکتب اہلیبت علیہ سلام کی شدید دل آزاری ہوئی اور اس پروگرام کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا۔

اس نفرت آمیز پروگرام کے اینکر پرسن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پیمر ا نے ایکسپریس نیوز کو جاری نوٹس میں تمام میڈیا ہاوسس کو پابند کیا گیا ہے کہ کسی بھی پروگرام، خبر یا رپورٹ میں کسی بھی شہری کو کافر ،پاکستان دشمن،اسلام دشمن یا کسی اور مذہب کا دشمن قرار دینا جرم دینے روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

لہذا ایکسپریس نیوز سمیت دیگر چینل بھی اپنے اداروں میں موجود احمد قریشوں کو تلاش کریں جو اسی طرح کی باتین کرتے رہتے ہیں جن میں اوریا مقبول جان اور طاہراشرفی سرفہرست ہیں، بدقسمتی سے یہ بھی ایکسپریس ادارے سے مربوط ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ۳ جنوری کو ایکسپریس نیوز پر  فرقہ پرست ،متعصب، ذرخریدصحافی احمد قریشی کے پروگرام میں شہید آیت اللہ باقرالنمر اور اہل تشیع مقدسات کے خلاف زہرافشانی کرنے پر وحدت سوشل میڈیا ٹیم نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر، فیس بک اور واٹس اپ کے زریعےشدید احتجاج کیا، یہ احتجاج رنگ لایا اور ایکسپریس نیوز   نے اس پروگرام کی وجہ سے شیعیان علی علیہ سلام کی دل آزاری کرنے  پر معافی مانگ لی ہے۔

اطلاع کے مطابق ایکسپریس نیوز کی اتنظامیہ نے کہا کہ ۳ جنوری کے پروگرام میں ناظرین کی دل آزاری ہوئی ہے اس پر ناظرین سے معافی مانگتے ہیں، ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ اس پروگرام میں پیش کی جانے والی رائے سے متفق نہیں جبکہ معاملے کی اہمیت کو مدِ نظر ضروری اقدامات اُٹھا لیے گئے ہیں اور تادیبی کاروائی کی جاچکی ہے۔

اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئیٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے شدید احتجاج کیااور اس پروگرام میں احمد قریشی کی جانب سے آل سعود کی حمایت میں دیئے جانے والے بیان اور شیخ النمر کو دہشتگرد قرار دینے پر احمد قریشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسکے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سوشل میڈیا ٹیم نے رابط کرکے ایکسپریس نیوز کے مالک اور احمد قریشی کو  احتجاجی کالز کرنے پر آمادہ کیا ، اس عوامی رد عمل کے بعد ایکسپریس نیوز نے معافی مانگ لی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ اپنے ادارے میں بیٹھے تین ناسوروں  احمد قریشی، مولانا طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان سے اپنے میڈیا آوٹ لیٹ کو پاک کریں، کیونکہ ان تینوں افراد کا مقصد مذہبی منافرات پھیلا کر پاکستان کی سالمیت کو کمزور کرنا ہے، اگر ایکسپریس کے مالک سلطان لاکھانی یہ کام کرنے سے قاصر ہیں تو ہم ان تینوں افراد کے جرائم میں سلطان لاکھانی کو بھی شریک جرم قرار دینے پر مجبو ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree