وحدت نیوز (نجف اشرف) امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کی کوششوں کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے علماء پاکستان میں تشیع کے حقوق کی خاطر جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ لائق مستحسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید مہدی نجفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔