آل سعود، امارات اور جنرل سیسی غزہ میں جاری بربریت کے ذمہ دار ہیں، علامہ ناصرعباس جعفری

26 July 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کے زیراہتمام امام خمینی (رہ) کے فرمان پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس منایا گیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 2300 سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالی گئیں اور غزہ میں جاری اسرائیل مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے زیراہتمام مرکزی ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو اثناء عشری سے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس تک نکالی گئی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی، اس موقع سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور اقلیتی رہنماء جے سالک بھی موجود تھے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔


 
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ غزہ میں جاری مظالم کی تاریخ انسانیت میں کوئی مثال نہیں ملتی، ایک طرف اسرائیل، زمین، سمندر اور فضا سے آگ برسا رہا ہے تو دوسری جانب مصر اور اردن نے اپنی سرحدیں بند کی ہوئی ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کیلئے ننگ و عار ہے کہ ڈیڑھ ارب مسلمان ہونے کے باوجود بھی صہیونی حکومت غزہ پر بمباری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس سے واضح ہوگیا ہے کہ غزہ پر حملوں میں نام نہاد سعودی حکمران اور مصری فوجی آمر جنرل سیسی ملوث ہیں اور ان کی شہ پر حماس کو ختم کرانے کیلئے یہ جنگ کرائی جا رہی ہے۔ عالم اسلام کے ان خائن حکمرانوں نے امت مسلمہ کے دل زخمی کر دیئے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت کو بیدار ہونا چاہیے اور ان نام نہاد مسلمان حکمرانوں کو اقتدار سے باہر کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے یوم سوگ کا اعلان کیا ہے لیکن قوم کا تقاضا ہے کہ وہ او آئی سی کا اجلاس بلائیں اور اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائیں، یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اسرائیلی مظالم سے انسانیت بھی شرما گئی ہے، اسلامی ممالک کی خاموشی نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ حکمران صہیونیوں کے ایجنٹ ہیں۔ عرب ممالک کے سربراہ کا منافقانہ رویہ پوری قوم نے دیکھ لیا ہے۔ ہم او آئی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں جاری مظالم بند کرائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تجمل حسین نقوی نے کہا کہ امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق ہم میدان عمل میں ہیں۔ اگر عالم اسلام متحد ہوجائے تو صہیونیوں کو دنوں میں شکست دی جاسکتی ہے، سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree