پاکستان عالمی طاقتوں کی پراکسی وارز کا مرکز بن چکا ہے، علامہ امین شہیدی

21 April 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ سیرت جناب فاطمہ زہراس تمام عالم کے خواتین کے لئے  نمونہ عمل ہے،بہترین بیٹی ، ماں اور زوجہ کاعظیم مجموعہ شخصیت  ِ جناب فاطمہ زہرا س ہے،پاکستان عالمی طاقتوں کی پروکسی وارز کا مرکز بن چکا ہے۔ عوام حکومت اور اپوزیشن دونوں سے مایوس ہے۔ یارسول اللہ ﷺ کہنے والے پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اسلام آئے گا تو ملک بچے گا۔ پاکستان کو امریکہ کے بجائے اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔ مراعات یافتہ اشرافیہ نے سیاست اور جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مسجدمفتی غلام احمد نعیمی اسلام آبادمیں اہل سنت  علماء کرام سے ملاقات و خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس میں بڑی تعداد میں شیعہ و سنی عوام اور جامعہ نعیمیہ کےاہل سنت طلاب بھی  شریک تھے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش تمام مسائل کاحل فقط اور فقط وحدت میں مضمرہے، تمام ادیان اور مسالک اسلام کے درمیان مسلسل رابطے اور علمی وادبی ماحول میں بحث ومباحثہ معاشرے کی ناہمواریو ں کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے، پاکستان کو عالمی استعماری قوتیں اپنے قبیح مقاصدکے حصول کے لئے تجربہ گاہ بنا چکی ہیں ، افسوس کے ہمارے حکمرانوں نے قومی غیرت و وقار سب کچھ چند ٹکوں کے خاطردائوپر لگا دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree